شمسی توانائی گھروں، صنعتوں اور دکانوں سمیت ہر شعبہ کیلئے ضروری ہے،وزیر اعظم پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبہ پر 377 ارب روپے لاگت آئے گی، سولر کیلئے ایک تہائی حصہ کسان اور باقی حصہ وفاق اور صوبے ادا کریں گے، شمسی توانائی گھروں، صنعتوں اور دکانوں سمیت ہر شعبہ کیلئے ضروری ہے، ترقی کیلئے زراعت کے پہیے کو تیزی سے گھمانا ہو گا، کل ہم اپنی مدت پوری کر رہے ہیں، صدر کو اسمبلی کی تحلیل کیلئے کل لکھ دوں گا۔
کنونشن سنٹر میں ایک لاکھ زرعی ٹیوب ویلز کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کی مدت پوری ہونے سے پہلے شمسی توانائی سے چلنے والے ٹیوب ویلز کے اس منصوبے کو شروع کیا، ملک میں زراعت خوشحالی کا انقلاب لا سکتی ہے، اس میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، ملک بھر میں کسان ہر موسم میں محنت کرتے ہیں، کروڑوں لوگوں کیلئے غلہ پیدا کرتے ہیں، اس سے بڑھ کر ملک کی کوئی خدمت نہیں ہو سکتی اور نہ ہی عبادت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سستی بجلی کی ضرورت ہے، اس کے بغیر صنعت و حرفت، زراعت اور برآمدات ترقی نہیں کر سکتیں، سستی بجلی مہیا کرنا ہر حکومت کا اولین فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی افراتفری، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ سمیت کئی چیلنجز کا سامنا تھا جس کا درست اندازہ لگانا ممکن نہیں تھا، آئی ایم ایف کا پروگرام ملک کیلئے ضروری تھا، اس میں کوئی شک نہیں کہ اس کی شرائط کڑی اور سخت ہیں، آئی ایم ایف کے پروگرام کے بغیر پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر سمیت کئی قسم کے چیلنجز درپیش ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 16 ماہ حکومت نے شمسی توانائی پر منتقلی کیلئے بھرپور محنت کی، پاکستان کے دیوالیہ ہونے سے ملک کیلئے تباہ کن صورتحال پیدا ہوتی، آئی ایم ایف کا پروگرام ہو چکا ہے، ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسان کو مناسب قیمتوں پر کھاد اور سستی بجلی فراہمی سے زرعی شعبہ ترقی کرے گا، کسانوں اور 200 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو سستی بجلی فراہم کی جا رہی ہے، آئی ایم ایف نے سبسڈیز کے حوالہ سے ہاتھ پائوں باندھ دیئے۔ زرعی شعبہ، صنعتوں سمیت تمام شعبوں کیلئے ملک کے تمام منصوبوں میں ہمیں شمسی توانائی کو بروئے کار لانا چاہئے، اﷲ تعالیٰ نے پاکستان کو شمسی توانائی کی نعمت سے نوازا ہے۔ تیل سے بننے والی بجلی مہنگی ترین ہے، سورج کی روشنی، پانی اور ہوا سے سب سے سستی بجلی بنتی ہے، کارخانے، زراعت، گھریلو صارفین سمیت تمام شعبوں کو مہنگی ترین بجلی مل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل اپنی مدت مکمل ہونے کے بعد صدر مملکت کو لکھ کر بھیج دوں گا کہ وہ اسمبلی تحلیل کر دیں پھر نگران حکومت آئے گی۔ پاکستان کی ترقی کا شمسی توانائی سے زیادہ اہمیت کا کوئی منصوبہ نہیں ہو سکتا، اس منصوبے کا حجم 377 ارب روپے ہے، سولر ٹیوب ویلز کیلئے ایک تہائی حصہ کسان اور باقی حصہ وفاق اور صوبے دیں گے، وفاق میں ایک تہائی کسان اور دو حصے وفاقی حکومت دے گی، یہ انقلابی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھر میں کوئلہ کے دنیا کے سب سے بڑے ذخائر ہیں، 75 سال کے دوران ہم نے بیرون ملک سے کوئلہ درآمد کرکے مہنگی بجلی پیدا کی، سی پیک کے تحت تھر کے کوئلہ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو چکی ہے، ماضی کی حکومتوں نے سنگین غفلت کیوں کی، اس غفلت کی وجہ سے کشکول اٹھانا پڑتا ہے، ہمیں پاکستان کو قائداعظم کے خواب کی عملی تعبیر بنانا ہے، پاکستان سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے، کشکول توڑیں گے، قرض ختم کریں گے اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے، اگر آئندہ انتخابات میں نواز شریف کو موقع ملا تو ملک میں زرعی انقلاب لائیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ و تحقیق طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، اس منصوبہ پر عملدرآمد سے 37 فیصد آبادی کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملتے ہی ملک کو سیلاب جیسی قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑا، سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان زیادہ متاثر ہوئے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے دن رات محنت کی، وزیراعظم نے کسانوں کیلئے سولر ٹیوب ویلز کی منتقلی کا بیڑا اٹھایا، اسلام آباد میں بیشتر ٹیوب ویلز شمسی توانائی پر منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ گندم برآمد کرنے والے ملک کو گذشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث گندم درآمد کرنا پڑی، توقع ہے کہ اس سال کپاس کی پیداوار زیادہ ہو گی۔

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 7 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 6 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 6 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 10 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل








