Advertisement
پاکستان

جمہوریت کا چہرہ داغدار کرنے کے بعد ملکی تاریخ کی بدترین حکومت کا خاتمہ ہو گیا،عثمان ڈار

یہ حکومت اور ان کی اتحادی تاریخ میں فاشسٹ اور امپورٹڈ حکومت کے طور پر یاد رکھے جائیں گے،رہنما تحریک انصاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 9th 2023, 9:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جمہوریت کا چہرہ داغدار کرنے کے بعد ملکی تاریخ کی بدترین حکومت کا خاتمہ ہو گیا،عثمان  ڈار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ جمہوریت کا چہرہ داغدار کرنے کے بعد ملکی تاریخ کی بدترین حکومت کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ یہ حکومت اور ان کی اتحادی تاریخ میں فاشسٹ اور امپورٹڈ حکومت کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

اپنےٹویٹ میں پی ڈی ایم کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پچھلے 16 ماہ میں پاکستان نے بد ترین معاشی حالات کو جنم دیا، انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیاں ہوئیں، آئین ٹوٹا، قانون پیروں تلے روندا گیا، گرفتاریاں، چھاپے مقدمات اور خواتین کی بے حُرمتی کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ دہشت، نفرت اور انتقام کا وہ لاوا بھڑکایا گیا جو شاید نسلوں تک منتقل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بد ترین مہنگائی کے باعث ملکی تاریخ میں پہلی بار مڈل کلاس طبقہ تباہ و برباد ہو گیا، روزگار، کاروبار کے تمام وسائل چُن چُن کر ختم کر دیئے گئے۔ حکمران اور اس کے اتحادی عوامی سطح پر نفرت کی علامت بن چکے ہیں۔ چند لوگوں کے اقتدار کیلئے ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی اس کے لیڈر، رہنماوں اور کارکنان کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن مورخ تاریخ میں لکھ چکا۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کے نام پر زندان کے دروازے کھول کر ججز سے زور زبردستی کے فیصلے لکھوانے  اور اس ملک کی معاشرت تباہ کرنے والے اپنے انجام سے ضرور دو چار ہوں گے۔ انشااللہ

Advertisement
پاکستان اور سعودی عرب کا سٹریٹجک عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب کا سٹریٹجک عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ایک گھنٹہ قبل
سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، وزیر اعلی کے پی

سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، وزیر اعلی کے پی

  • ایک دن قبل
بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے

  • 7 گھنٹے قبل
طالبان حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان اوریورپی یونین کا مطالبہ

طالبان حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان اوریورپی یونین کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت

  • ایک گھنٹہ قبل
پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 2 خودکش دھماکے،تینوں حملہ آور فائرنگ  تبادلے میں جہنم واصل

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 2 خودکش دھماکے،تینوں حملہ آور فائرنگ تبادلے میں جہنم واصل

  • 14 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ میں مینا بازار کا انعقاد، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں،وزیر خارجہ

دفتر خارجہ میں مینا بازار کا انعقاد، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں،وزیر خارجہ

  • ایک دن قبل
صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا

صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا

  • ایک دن قبل
سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

  • ایک دن قبل
لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع

لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع

  • ایک دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی

ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی

  • ایک دن قبل
Advertisement