جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس پہنچ چکے ہیں اور کچھ دیر بعد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے


نگران وزیراعظم کے مضبوط امیدوار ابھی وزیراعظم سے ملاقات کےلئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔
نگران وزیراعظم کیلئے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔ جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاؤس پہنچ چکے ہیں اور کچھ دیر بعد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
جلیل عباس جیلانی دو فروری سنہ 1955 میں پیدا ہوئے ۔ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون میں گریجویٹ ہیں اور ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز میں M.Sc کی ڈگری رکھتے ہیں۔اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے دوران انھوں نے جنوبی ایشیائی امور میں مہارت حاصل کی اور 1992 سے 1995 تک محکمۂ خارجہ میں بھارت کے لیے ڈائریکٹر اور 1999 سے 2003 تک نئی دہلی میں پاکستان کے ڈپٹی اور نگران ہائی کمشنر رہے۔
2003 سے 2007 تک پاکستانی وزارتِ خارجہ میں جنوبی ایشیا اور سارک ممالک کے لیے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کرتے رہے اور سنہ 2005 میں انھوں نے دفترِ خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے بھی کام کیا۔دفترِ خارجہ کے مطابق جلیل عباس جیلانی 1983 سے 1985 تک جدہ، 1985 سے 1988 تک لندن، 1995 سے 1999 تک واشنگٹن میں تعینات رہے اور 2007 سے 2009 میں کینبرا میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے عہدے پر فائز رہے۔
جلیل عباس جیلانی بھارت میں پاکستان کے ناظم الامور رہے ہیں ‘ 2003 جنرل مشرف دور میں بھارت نے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر بھارت چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔ جلیل عباس جیلانی رشتے میں یوسف رضا گیلانی کے عزیز اور بزرگ سیاست دان نواب زادہ نصرا للہ خان مرحوم کے نواسے بھی ہیں اور جسٹس ریٹائر تصدق جیلانی کے بھائی ہیں۔
جلیل عباس جیلانی نے امریکا سمیت متعدد ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے پاک فضائیہ کے تھنک ٹینک سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز میں بھی کام کیا

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 29 minutes ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 6 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 5 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 days ago





