Advertisement
تجارت

آسیان ایک ارب افراد کی منڈی ،ہمیں اس کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے،صدر فیصل آباد چیمبر

فیصل آباد چیمبر ملک کا تیسرا بڑا چیمبر ہے جس کے ممبران کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 10th 2023, 5:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسیان ایک ارب افراد کی منڈی ،ہمیں اس کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہیے،صدر فیصل آباد چیمبر

فیصل آباد: فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا ہے کہ پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن (آسیان) ایک ارب افراد کی بڑی منڈی ہے اس لئے ہمیں اس کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔

و ہ آسیان بلاک کے 14رکنی وفد سے خطاب کررہے تھے جنہوں نے مفتی حقان حسن کی قیادت میں فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدر ڈاکٹر خرم طارق نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد چیمبر ملک کا تیسرا بڑا چیمبر ہے جس کے ممبران کی تعداد ساڑھے آٹھ ہزار ہے جو ٹریڈ، انڈسٹری اور کامرس کے 118مختلف سیکٹرز اور سب سیکٹرز سے تعلق رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان ممبران کا تعلق ویونگ، ٹیکسٹائل، سپننگ، پراسیسنگ، نیٹ وئیر، گارمنٹس، ہوزری مینوفیکچرنگ، کیمیکل، بیوریجز، گھی ، آئل اور فوڈ وغیرہ سے ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد دراصل ایک برآمدی شہر ہے ، یہاں ملک کی سب سے بڑی انڈسٹریل سٹیٹ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر ملک کے وسط میں واقع ہے جہاں سے پورے ملک سے صرف چند گھنٹوں میں رابطہ کیا جا سکتا ہے، یہ1896 میں برطانیہ کے جھنڈا یونین جیک کی طرز پر تعمیر کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے ہر ہفتے60پروازیں آرہی ہیں جبکہ یہ شہر جی ڈی پی میں بھی گرانقدر حصہ ڈال رہا ہے۔ ڈائریکٹر ٹی ڈیپ فیصل آباد ناہید اختر نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنے والے آسیان کے اس وفد کا تعلق ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل، زراعت ، خوراک، آئی ٹی اور تعمیرات کے شعبوں سے ہے۔

Advertisement
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 16 hours ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 days ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 days ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 days ago
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 19 hours ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 15 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 4 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 20 hours ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 14 hours ago
Advertisement