بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرمیں سول سوسائٹی کو نشانہ بنانے کے لیے قوانین کا غلط استعمال کر رہا ہے ، اقوام متحدہ
انسانی حقوق کی سرگرمیوں کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا ریاست کی ان ذمہ داریوں سے متصادم نہیں ہونا چاہیے


جنیوا: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور اقوام متحدہ کے دیگر ماہرین نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے علمبرداروں خرم پرویز اور عرفان مہراج کے خلاف لگائے گئے الزامات، ان کی گرفتاری اور نظربندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس کا مقصد انہیں ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کی نگرانی سے روکنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسانی حقوق کے علمبرداروں کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اور دیگر ماہرین کی طرف سے جاری ایک مشترکہ اعلامیہ میں خرم پرویز اور عرفان مہراج کے پیشہ وارانہ امور اور جموں وکشمیر کولیشن آف سول سوسائٹی کی سرگرمیوں کی قانونی حیثیت کو تسلیم کیاگیا ہے۔ اعلامیہ میں عرفان مہراج کی گرفتاری اور خرم پرویز کی2021سے مسلسل نظربندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اس کا مقصد انہیں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی انسانی حقوق کی صورتحال کی نگرانی اور اپنے پیشہ وارانہ کام سے روکنا ہے ۔
اعلامیہ میں کہاگیا کہ بھارت کو انسداد دہشت گردی کے قوانین کو بالکل بھی انسانی حقوق کے علمبرداروں کے خلاف استعمال کرنے سے باز رہنا چاہیے ۔ اعلامیہ میں مودی حکومت کی طرف سے دہشت گرد کی تعریف سے اختلاف کرتے ہوئے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے میں ’’دہشت گرد ی ایکٹ‘‘ کی تعریف کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا جو انسداد دہشت گردی کے دوران انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے تحفظ سے متعلق عالمی ادارے کے رہنما اصولوں اور تعریف سے بالکل جدا ہے اور اس میں عدلیہ کی نگرانی یا کنٹرول کے بغیر ایگزیکٹو کو بڑے پیمانے پراختیارات فراہم کئے گئے ہیں۔
اعلامیہ میں مودی حکومت کو یاد دلایاگیا کہ دہشت گردی اور دہشت گردی کے جرائم کی تعریف سلامتی کونسل کی جانب سے اپنی قرارداد 1566 (2004) میں واضح کی گئی ہے جو حقیقی طور پر اس کے مطابق ہونی چاہیے۔ بیان میں خبردار کیاگیا کہ انسانی حقوق کی سرگرمیوں کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا ریاست کی ان ذمہ داریوں سے متصادم نہیں ہونا چاہیے جن کی سلامتی کونسل کی طرف سے توثیق کی گئی ہے ۔ریاستوں کی طرف سے انسداد دہشت گردی کی سرگرمیوں کو بین الاقوامی قانون کی دیگر ذمہ داریوں خاص طور پر انسانی حقوق کے احترام سے متصادم نہیں ہونا چاہیے۔

دفتر خارجہ میں مینا بازار کا انعقاد، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں،وزیر خارجہ
- ایک دن قبل

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے
- 6 گھنٹے قبل

سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ایک دن قبل

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 2 خودکش دھماکے،تینوں حملہ آور فائرنگ تبادلے میں جہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
- ایک دن قبل

سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، وزیر اعلی کے پی
- ایک دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب کا سٹریٹجک عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 22 منٹ قبل
طالبان حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان اوریورپی یونین کا مطالبہ
- ایک دن قبل
وزیراعظم کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
- 20 منٹ قبل

لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
- ایک دن قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا
- ایک دن قبل













