پاکستان کے ہاتھ سے بنے فرنیچر کی عالمی مارکیٹ خاص طور پر امریکا اور مشرق وسطیٰ میں بہت زیادہ مانگ ہے، میاں کاشف اشفاق
پاکستانی فرنیچر اپنی ثقافتی جھلک کی وجہ سے غیر ملکیوں اور سیاحوں کو بہت زیادہ راغب کرتا ہے


اسلام آباد: پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ہاتھ سے بنے فرنیچر کی عالمی مارکیٹ خاص طور پر امریکہ اور مشرق وسطیٰ میں بہت زیادہ مانگ ہے۔
جمعرات کو یہاں اریب آرایئں کی قیادت میں فرنیچر مینوفیکچررز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فرنیچر اپنی ثقافتی جھلک کی وجہ سے غیر ملکیوں اور سیاحوں کو بہت زیادہ راغب کرتا ہے۔یہ پاکستان کے فنی و ثقافتی ورثے کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے اور ثقافتی تبادلے کا ایک طریقہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہاتھ سے تراشیدہ فرنیچر کی تعداد نہیں بلکہ معیار اہمیت کا حامل ہے اس میں اکثر مقامی میٹیریل استعمال ہوتا ہے اور بڑے پیمانے پر پیداوار سے منسلک ماحولیاتی اثرات کو کم کرتا ہے۔ اس کی ہر تخلیق آرٹ کا نمونہ ہے جو پاکستانی ثقافت کے جوہر کو اپنے اندر محفوظ رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہاتھ سے تیار کردہ فرنیچر خطے کے ثقافتی ورثے اور دستکاری کی مہارت کی عکاسی کرتا ہے جو غیر ملکی خریداروں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لکڑی کے ان ٹکڑوں میں پنہاں پیچیدہ ڈیزائن اور نقوش ملکی تاریخ، روایات اور کاریگروں کی ہنر مندی کے عکاس ہیں۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- ایک دن قبل




