آخری ہفتے میں صرف قانون کی لوٹ سیل ہی نہیں لگائی اپنے سیاسی مخالف کو بھی جیل میں ڈال دیا،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپنے کپڑے بیچ کر غربت اور مہنگائی ختم کرنے والوں نے غریب کے بھی کپڑے اتار دیئے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ اللہ کرکے سولہ ماہ کی غریب دشمن حکومت کے سیاہ دور سے قوم کو نجات نصیب ہوئی اور سندھ ہاوس میں ممبروں کی خریدو فروخت سے بننے والی سازشی اسمبلی تحلیل ہوگئی جنہوں نےصرف اپنے کیسز ختم کرائےجس دن فرد جرم لگنی تھی اُسی دن وزیراعظم بن گئے
اللہ اللہ کرکے سولہ ماہ کی غریب دشمن حکومت کے سیاہ دور سے قوم کو نجات نصیب ہوئی اور آج سندھ ہاوس میں ممبروں کی خریدو فروخت سے بننے والی سازشی اسمبلی تحلیل ہوگئی جنہوں نےصرف اپنے کیسز ختم کرائےجس دن فرد جرم لگنی تھی اُسی دن وزیراعظم بن گئے تقریروں تصویروں اور تعریفوں کےعلاوہ…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 10, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ سولہ مہینے کی اسمبلی پاکستان کی سیاست میں بدترین غریب دشمن، جمہوریت دشمن اور عوام دشمن اسمبلی کے طور میں یاد رکھی جائے گی۔ حکومت نے تقریروں تصویروں اور تعریفوں کےعلاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ میڈیا کو پابند سلاسل کیا، لاپتہ کیا، قید کیا اور شہید کیا۔عوام پر بجلی اور آٹےکی مہنگائی کے بم گرائے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ابھی تک نگران وزیراعظم کا نام نہیں دے سکے۔ انہوں نے جاتے جاتے ایک دن میں 121 بل بھی پاس کروائے اسمبلی کو بلوں کی فیکٹری بنا دیا اور جیلوں کو بےگناہ کارکنوں سے بھر دیا۔آخری ہفتے میں صرف قانون کی لوٹ سیل ہی نہیں لگائی اپنے سیاسی مخالف کو بھی جیل میں ڈال دیا
شیخ رشید نے مزید کہا کہ سائفر کو مذاق بنایا اور آج دنیا نے اُس کو حقیقت مانا، آج سائفرکی دستاویزات پرامریکی ترجمان بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کےدورہ روس کے خلاف امریکہ کےاعتراض کا اعتراف کر رہا ہے۔

سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ایک دن قبل

صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا
- 2 دن قبل
پاکستان اور سعودی عرب کا سٹریٹجک عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 9 گھنٹے قبل

پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر 2 خودکش دھماکے،تینوں حملہ آور فائرنگ تبادلے میں جہنم واصل
- 21 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ میں مینا بازار کا انعقاد، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں،وزیر خارجہ
- 2 دن قبل

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کر گئے
- 14 گھنٹے قبل
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی
- ایک دن قبل

لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
- ایک دن قبل
طالبان حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان اوریورپی یونین کا مطالبہ
- 2 دن قبل

سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، وزیر اعلی کے پی
- ایک دن قبل

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
- 2 دن قبل
وزیراعظم کی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت
- 9 گھنٹے قبل










