Advertisement
پاکستان

سائفر کی تحقیقات کیلئے ایک بااختیار اور اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے،پی ٹی آئی

سائفرکے حوالے سے منظرِعام پر آنے والی تفصیلات نے چیئرمین تحریک انصاف  کے مؤقف کی صحت اور ساکھ پر مہرِ تصدیق ثبت کی ہے،اعلامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 10th 2023, 11:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سائفر کی تحقیقات کیلئے ایک بااختیار اور اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے،پی ٹی آئی

تفصیلات کےمطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر کی جانب سے بھجوائے گئے خفیہ مراسلے (سائفر) کے حوالے سے عالمی میڈیا میں چھپنے والی خبر کے  معاملے پر تحریک انصاف نےدی انٹرسیپٹ کی خبر پر باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

 تحریک انصاف نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ خفیہ مراسلے (سائفر) کے حوالے سے منظرِعام پر آنے والی تفصیلات نے چیئرمین تحریک انصاف  کے مؤقف کی صحت اور ساکھ پر مہرِ تصدیق ثبت کی ہے، چیئرمین تحریک انصاف  کی آئینی و جمہوری حکومت کے خلاف ایک سازش کے نتیجے میں تحریک عدمِ اعتماد لائی گئی، تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں سائفر پر چیئرمین تحریک انصاف  کا مؤقف آج پوری طرح ثابت ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم  کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے سائفر کے مندرجات کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا، قومی سلامتی کمیٹی کے عمران خان کی زیرِصدارت اجلاس میں پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کو کسی طور ناقابلِ قبول قرار دیا گیا۔ تحریک انصاف قومی سلامتی کمیٹی نے متفقہ فیصلہ بھی کیا پاکستان امریکہ سے سفارتی آداب کے مطابق ڈیمارش کے ذریعے شدید احتجاج کرے گا،

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ان تمام فیصلوں کی مکمل تائید و توثیق کی گئی، حکمران گروہ نے اس خفیہ مراسلے (سائفر) کی اہمیت و مطابقت کو کم کرنے کیلئے بار بار اپنے پاؤں پر کلہاڑی چلائی، حکمران گروہ نے سائفر کے وجود سے انکار کیا تو کبھی اسے بےمعنی اور بے وقعت قرار دیا۔ سائفر کو منظرِعام پر لانے کا الزام چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر عائد کرنے کی کوشش کی ذریعے ایک اور حماقت کی گئی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ لازم ہے کہ اس خفیہ مراسلے پر کی جاننے والی بحث و تمحیص کو اس کے ٹھیک تناظر میں رکھا جائے، تسلیم کیا جائے کہ فی الواقع پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی گئی، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف تحریک عدمِ اعتماد پر منتج ہوئی،

اعلامیے میں پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی جامع تحقیقات کیلئے ایک بااختیار اور اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے، سائفر پر عدالتی کمیشن کی تحقیقات کو منظرِ عام پر لایا جائے۔

Advertisement
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 5 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • ایک دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 5 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 10 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
Advertisement