اسلامی تعلیمات ہمیں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور تمام لوگوں کے درمیان برابری کا درس دیتی ہیں، صدر مملکت کا پیغام
آئین تمام شہریوں کو ان کے مذہبی عقائد یا نسل سے قطع نظر سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی ضمانت دیتا ہے


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہر سال 11 گست کا دن پاکستان میں اقلیتوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، آج کے اس پرمسرت دن کے موقع پر میں قوم کی تعمیر کے عمل میں اقلیتوں کے اہم کردار کو اجاگر کرنا چاہتا ہوں، ہم ملکی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کا اعتراف کرتے ہیں اور انہیں اس پر سراہتے ہیں۔
صدر مملکت نے اقلیتوں کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین ِپاکستان میں ضمانت کردہ تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں، آئین تمام شہریوں کو ان کے مذہبی عقائد یا نسل سے قطع نظر سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت ِمسلمان ہم اسلام کی ان تعلیمات سے متاثر ہیں جو ہمیں ایک متنوع معاشرے میں ہم آہنگی اور اتحاد کے جذبے کے فروغ کیلئے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور تمام لوگوں کے درمیان برابری کا درس دیتی ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے مسلسل کوششیں کی ہیں، جن میں سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹہ اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ان کیلئے الگ نشستیں مختص کرنا شامل ہیں، اس کا مقصد ملک کی سیاسی اور اقتصادی ترقی میں ان کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور طلباکو ان کی تعلیمی سرگرمیوں میں مدد اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے گرانٹس، مالی امداد اور اسکالرشپ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، یہ اقدامات پاکستان میں ایک جامع اور نمائندہ معاشرے کے فروغ کی جانب ہمارے عزم کا ثبوت ہیں۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل





