جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل ہونگے


جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کےلئے پاکستان ویمنز کرکٹ کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر سلیم جعفر نے جو آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں حصہ لے گا۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم 27اگست کو پاکستان آئے گی۔جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ پاکستان کے دورے پر آرہی ہے اور اس کیخلاف سیریز کے تمام میچز یکم سے 14 ستمبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل ہونگے۔ ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ2023-25 کا حصہ ہونگے۔تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل یکم سے 5 ستمبر تک ہونگے جبکہ ون ڈے سیریز 8 سے14 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔اٹھارہ سالہ شوال ذوالفقار کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ آئندہ ماہ ہونے والے ایشین گیمز کے لیے پہلے ہی سلیکٹ ہوچکی ہیں۔دائیں ہاتھ کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ کی ٹیم میں چھ ماہ کے بعد واپسی ہوئی ہے ۔ وہ انگلی کی تکلیف سے مکمل طور پر صحت یاب ہوچکی ہیں۔ ان کی انگلی اس سال آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں زخمی ہوئی تھی۔
? Our squads for the home series against South Africa ?
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 11, 2023
Read more: https://t.co/CMywokNJJz#PAKWvSAW | #BackOurGirls pic.twitter.com/YjpJPLXT11
خواتین کرکٹ ٹیم کا انتخاب چیف سلیکٹر سلیم جعفر کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی اور کپتان ندا ڈار کے باہمی صلاح مشورے کے بعد عمل میں آیا ہے۔چیف سلیکٹر سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ کافی غور وخوص کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ سیدہ عروب شاہ اور نتالیہ پرویز کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں واپس لایا جائے کیونکہ ان کی حالیہ پرفارمنس اور فٹنس میں بہتری اچھی رہی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین ٹیم کی ٹیم منیجمنٹ اور اس کے ٹریننگ کیمپ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم اسوقت آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہ پاکستان کی اس چیمپئن شپ میں تیسری ہوم سیریز ہوگی۔ اس سے قبل اس نے کراچی میں سری لنکا کو دو ایک سے اور لاہور میں آئرلینڈ کو تین صفر سے ہرایا تھا۔جنوبی افریقہ کی ٹیم ستائیس اگست کو پاکستان پہنچے گی۔وہ اسوقت آئی سی سی کی ویمنز چیمپئن شپ رینکنگ میں نویں نمبر پر ہے۔وہ ابتک آئرلینڈ کے خلاف ایک سیریز پچھلے سال جون میں کھیل چکی ہے جو اس نے تین صفر سے جیتی تھی

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 23 منٹ قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل





