واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں


اسلام آباد: ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے باعث تربیلاڈیم مکمل طور پر بھر گیا ، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار550 فٹ ، 58 لاکھ 9 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ موجود ہے۔ واپڈا حکام کے مطابق اپنی تکمیل سے آج تک تربیلا ڈیم پراجیکٹ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
اس پراجیکٹ سے زرعی مقاصد کے لئے پانیفراہم کیا جاتا ہے، سیلاب سے بچائو میں مدد ملتی ہے اور نیشنل گرڈ کو سستی بجلی فراہم کی جاتی ہے۔تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 58 لاکھ 9 ہزارایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی وافر مقدار میں موجودگی ملک کے زرعی شعبے اور سستی پن بجلی کی پیداوار کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔ تربیلا پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کا بھی سب سے بڑا پن بجلی گھر ہے
تربیلا چوتھا توسیعی منصوبہ مکمل ہونے پر تربیلا پن بجلی گھر سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 888 میگاواٹ ہو چکی ہے جبکہ تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ صلاحیت بڑھ کر 6 ہزار 418 میگاواٹ ہو جائے گی۔ واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔
جمعہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار900 کیوسک اور اخراج 40 ہزار900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 22 ہزار700کیوسک، اخراج2 لاکھ 22 ہزار700 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 83 ہزار 200کیوسک اور اخراج 54 ہزار300 کیوسک ہے۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل




