Advertisement
پاکستان

آج اور کل اہم فیصلوں کا دن ہے دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے،شیخ رشید

سپریم کورٹ کا فیصلہ نواز شریف کی واپسی سمیت نااہل لوگوں کی خواہشوں پرپانی پھرنے کے مترادف ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 11th 2023, 8:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آج اور کل اہم فیصلوں کا دن ہے دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج اور کل اہم فیصلوں کا دن ہے دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ جاتے جاتے حکومت نے یوٹیلیٹی سٹور پر غریب کو ملنے والی سبسڈی پر بھی بم مارا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ ابھی تک نگران حکومت اور اُس کے وزیراعظم کا نام الجھا ہوا ہے کب سلجھے گا قوم کو انتظار ہے، نگران وزیراعظم کا فیصلہ نہیں ہوسکا اور جتنے فیصلے ایک درجن ممبروں نے قومی اسمبلی کی فیکٹری لگا کر کیے وہ بھی سوالیہ نشان بن گئے ہیں 

16 مہینے پاکستان کی سیاست کا سیاہ ترین تاریخی دور تھا سیاسی حالات سنگین اور گھمبیر ہوتے جارہے ہیں جو سائفرٹھپ ہو گیا تھا وہ دوبارہ زندہ ہو گیا ہے اور اردو ترجمے کے ساتھ بھی مارکیٹ میں آگیا ہے۔

شہباز شریف کہتا ہےنوازشریف واپس آئیں گے قانون کا سامنا کریں گے اور الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے یہ سب سوالیہ نشان ہے۔ آج آرٹیکل 188 کے بابت سپریم کوٹ نے متفقہ طور پر سابق حکومت کے ریویو ایکٹ کو آئین کے خلاف اور کالعدم قرار دے دیا ہے یہ الیکشن سے پہلے 87 صحفات پر مشتمل بہت بڑا فیصلہ ہے اس سے نواز شریف کی واپسی سمیت نااہل لوگوں کی خواہشوں پرپانی پھر گیا ہے اور PDM ایک نئے بحران میں داخل ہو سکتی ہے

سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے سے وہ سارے فیصلے جو آئین سے متصادم ہیں اور ذاتی مفاد کے لیے کیے گئے ہیں جس میں نیب کی ترمیم بھی شامل ہے کھٹائی میں پڑسکتے ہیں۔ آج کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن بھی 90 دن میں الیکشن کروانے پرسوچ وبچار کرنے پر مجبور ہوگا۔ خیبر پختوںخواہ کی ساری نگران کابینہ سیاست میں ملوث پائی گئی اور الیکشن کمیشن نے اسےگھر بھیج دیا

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 days ago
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • 2 days ago
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 3 days ago
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • 2 days ago
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • 2 days ago
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 days ago
پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

  • 3 hours ago
پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا

  • 2 hours ago
ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 hours ago
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 days ago
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 days ago
Advertisement