Advertisement
پاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی کو دورانِ حراست مسلسل انتقام اور بدسلوکی کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں،پی ٹی آئی

سابق وزیر اعظم کو فوری طور پر اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے،اعلامیہ پی ٹی آئی کور کمیٹی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 12th 2023, 1:15 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیئرمین پی ٹی آئی کو دورانِ حراست مسلسل انتقام اور بدسلوکی کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین عمران خان کو دورانِ حراست مسلسل انتقام اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہوا، جس میں عمران خان کی گرفتاری اور کارکنان کے خلاف شروع ہونے والے تازہ کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی گئی۔ علاوہ ازیں کور کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ریویو اینڈ ججمنٹس کیس کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا۔

اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف کو دورانِ قید مسلسل انتقام اور بد سلوکی کا نشانہ  بنانے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔

کور کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کیخلاف جاری انتقامی سلسلے پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، چاہتے ہیں کہ چیئرمین عمران خان کو فراہمی انصاف میں تاخیر کے ذریعے قوم کو احتجاج پر نہ ابھارا جائے اور اُن کی درخواستِ ضمانت فوری سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو فوری طور پر اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے اور اُن کی صحت و سلامی سمیت جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر انہیں گھر سے کھانا اور پانی منگوانے کی اجازت بھی دی جائے۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چودہ اگست کو بھرپور یومِ آزادی منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ اراکین نے پاکستان تحریک انصاف کو یومِ آزادی منانے سے روکنے کی حکومتی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کارکنان و قائدین کے خلاف شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کی مذمت کی۔

اعلامیے میں ملک بھر میں تحریک انصاف کے جھنڈوں کی نمائش و فروخت پر غیر قانونی اور غیر اعلانیہ بندش پر بھی شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کارکنوں کو شر پسند عناصر کے مذموم عزائم پر نگاہ رکھتے ہوئے نہایت پرامن اور شاندار طریقے سے یومِ آزادی منائیں۔

اجلا س میں” سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ ” پر عدالتِ عظمی کے فیصلے کے خدوخال کا بھی جائزہ لیا گیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو مؤثر قدم قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ کرپشن  اور ملک و قوم سے کھلواڑ کے ذمہ داروں کو قانون کی پناہ مہیا کرنے والی سوچ کو شکست ہوئی ہے، عدالت سے سزا یافتہ بھگوڑے نواز شریف کا ملکی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کئے جانے کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے اپنے فیصلے کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کی روشنی میں قومی انتخابات کو سازش و التواء کا شکار کرنے کی کوششوں کا بھی فوری نوٹس لے، عوام کے حقِ رائے دہی کو ریاستی سطح پر سلب کئے جانے کی بجائے انتخابات کے شفاف اور بروقت انعقاد کا اہتمام کیاجائے اور معزز عدالت نیب قانون میں ترامیم اور اس کی امتیازی حیثیت پر زیرِ سماعت درخواستوں پر بھی جلد فیصلہ صادر کرے۔

Advertisement
’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

’کیری آن جٹا 4‘‘ نے لاہور میں داد سمیٹ لی

  • ایک دن قبل
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، امریکی فٹ بال لیگ کے مایہ ناز کھلاڑی ٹریوس کیلسی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

  • 8 گھنٹے قبل
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر کوچ کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

  • ایک دن قبل
امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

امریکا کی پاکستان کے حقِ دفاع کی بھرپور حمایت، دہشت گردی کے خلاف اقدامات کی توثیق

  • ایک دن قبل
سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

سنسنی خیز مقابلہ: ارجنٹائن کیپ ورڈے کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

  • 8 گھنٹے قبل
غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

غیرملکی خواتین مبینہ زیادتی کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کی رہائش گاہ میں مبینہ دباؤ، ایس ایچ او سمیت اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

  • ایک دن قبل
لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

لوک گائیکی کے شہنشاہ عالم لوہار آج بھی امر

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 9 گھنٹے قبل
غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

غیر ملکی خواتین کے اغوا اور زیادتی کیس میں ’باس‘ سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار

  • 7 گھنٹے قبل
قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

قومی پیغامِ امن کمیٹی کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی

  • 4 گھنٹے قبل
کراچی ٹریفک پولیس اہلکار  کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

کراچی ٹریفک پولیس اہلکار کی خودکشی، کیسے اور کہاں کی؟

  • 7 گھنٹے قبل
وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی یاد میں تعزیتی تقریب میں شرکت

  • ایک دن قبل
Advertisement