ایسے شخص کی نامزدگی کی گئی جس سے ہمارے لیے سیاست کے دروازے بند کر دیے گئے،اختر مینگل


نگران وزیر اعظم کی تقرری پر قاءد بی این پی سردار اختر مینگل برہم،نواز شریف کو خط لکھ دیا۔
قائد بی این پی سرداراخترمینگل نے خط میں لکھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے ایسے شخص کی نامزدگی کی گئی جس سے ہمارے لیے سیاست کے دروازے بند کر دیے گئے،آپ کے اس طرح کے فیصلوں نے ہمارے درمیان مزید دوریاں پیدا کردیں،اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں نہ لینے سے بد اعتمادی بڑھے گی۔
محترم جناب میاں محمد نواز شریف صاحب ، @NawazSharifMNS
— Akhtar Mengal (@sakhtarmengal) August 13, 2023
امید ہے آپ بمعہ اہلِ خانہ خیریت سے ہونگے میرہ آج کا میسج گزشتہ میسج مورخہ ۲۲ جولائی ۲۰۲۲ کا تسلسل ہے کیونکہ جن مسائل کا ذکر میں نے پہلے کیا تھا کاش کہ اُن میں کمی آتی لیکن حزبِ روایت ان میں اضافہ ہوتا گیا اس کا الزام کسی…
ے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔
سرداراخترمینگل نےمزید لکھا کہ اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں نہ لینے سے بداعتمادی پیدا ہوگی۔ ہم پرجوگزری یا گزررہی ہے وہ ہماری قسمت ہےمگرحیرانی اس بات پرہے کہ جوآپ لوگوں پر گزری اس سے ابھی تک آپ نے سبق نہیں سیکھا۔
اخترمینگل نے کہا کہ ہمیں جنرل ایوب سے جنرل مشرف تک کے مظالم اچھی طرح یاد ہیں لیکن آپ کی جماعت مشرف اورباجوہ کی سازشوں اورغیرآئینی اقدامات کو اتنی جلدی فراموش کر گئی،جمہوری اداروں کوکمزورکرکےغیرجمہوری طاقتوں کو مزید طاقتورکرنا جمہوریت کے تابوت میں مزید کیل ٹھوکنے کے مترادف ہوگا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کوتہترلاکھ کم کر دیا گیا۔
بی اے پی کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے سرداراختر مینگل کے نواز شریف کو خط پر رد عمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ باپ پارٹی چیئرمین سینیٹ،وزیراعلیٰ بلوچستان کی حمایت اورنگران وزیر اعظم کی مخالفت کھلا تضاد نہیں امید ہے کہ آپ جیسے بزرگ سیاستدان اپنے رویئے پر نظر ثانی کریں گے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 11 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 14 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 8 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل






