Advertisement
پاکستان

جشن آزادی پر پولیس کی جانب سے بڑاسرپرائز،شہریوں کو وارننگ،دفعہ144نافذ

پولیس کی جانب سے ون ویلرز، ریسرز اور ہلڑ بازی کی روک تھام کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 13th 2023, 10:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جشن آزادی پر پولیس کی جانب سے بڑاسرپرائز،شہریوں کو وارننگ،دفعہ144نافذ

میڈیا ذرائع  کے مطابق پنجاب  پولیس کا جانب سے احکامات جاری کیے گئے ہیں  کہ جشن آزادی پر سڑکوں پرباجےبجانےوالوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ سڑکوں پر موٹرسائیکل یا گاڑیوں میں پریشر ہارن نصب کر کے بجانے پر پولیس فوری ایکشن لے  گی، اس حوالے سے پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔

دوسری جانب ون ویلرز، ریسرز اور ہلڑ بازی کی روک تھام کیلئے بھی پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر تعینات رہیں گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement