Advertisement
تجارت

تعلیمی اداروں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل کورسز پر توجہ دینی چاہیے،ڈاکٹر خرم طارق

انفارمیشن ٹیکنالوجی کےذریعے فیصل آباد کو ٹیکسٹائل کے شہر سے سائبر سٹی میں تبدیل کرنا ناگزیر ہے،صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 13th 2023, 10:47 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تعلیمی اداروں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل کورسز پر توجہ دینی چاہیے،ڈاکٹر خرم طارق

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہاکہ تعلیمی اداروں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ٹیکنیکل کورسز پر توجہ دینا ہو گی تاکہ صنعتوں کیلئے ہنر مند افرادی قوت تیار کی جا سکے اور ان تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل ہونیوالے طلبہ کو فوری طور پر روزگار مہیا کیا جا سکے۔

نمل یونیورسٹی کے مین کیمپس کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ اور معیشت کے مختلف شعبوں میں اس کا استعمال پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ فیصل آباد کو ٹیکسٹائل کے شہر سے سائبر سٹی میں تبدیل کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم3انڈسٹریل سٹی کی آباد کاری کا عمل تیزی سے جاری ہے جہاں روایتی ٹیکسٹائل یونٹوں کے علاوہ آٹو، فارما سوٹیکل اور موبائل فون اسمبلی کے علاوہ دیگر ہائی ٹیک یونٹ بھی لگائے جا رہے ہیں جن کو متحرک و فعال رکھنے کیلئے انڈسٹری اکیڈیمیا کا اشتراک ناگزیر ہے۔ ان صنعتوں کیلئے ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی ہمارے متعلقہ اداروں کیلئے ایک چیلنج ہے جسے پورا کرنے کیلئے انڈسٹری اکیڈیمیا کو ملکر جدوجہد کرنا ہو گی۔ مختلف ٹیکنیکل کورسوں کے نصاب میں پریکٹیکل کو ترجیح دی جائے تاکہ ہمارے ٹیکنالوجسٹ آنے والے دور کے مسائل کو مقامی طور پر ہی حل کر سکیں اور کسی مسئلے کیلئے ہمیں دوسرے ملکوں کے ماہرین کو بلانے کی ضرورت نہ رہے۔

ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ شہر میں ٹیلنٹ کا ایک بڑا پول ہے لیکن عالمی معیشت کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے اسے بہتر تربیت دینے کی ضرورت ہے۔ وائس چانسلر نمل یونیورسٹی میجر جنرل (ر) محمد جعفر نے کہا کہ نمل فیصل آباد میں آئی ٹی اور غیر ملکی زبان کی تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے ایف سی سی آئی کے ساتھ شراکت کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ نمل کے پاس ان شعبوں میں عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کی مہارت اور وسائل موجود ہیں۔انہوں نے فیصل آباد میں مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، سائبر سکیورٹی اور مستقبل کے دیگر کورسز کیلئے ایک نظام تیار کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے نمل اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے درمیان مشترکہ تحقیقی مرکز کے قیام کے امکان پر بھی بات کی

Advertisement
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 16 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 12 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 15 گھنٹے قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 18 گھنٹے قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
Advertisement