Advertisement
پاکستان

ملک بھرمیں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ،شہری پرجوش

ملک بھر میں یوم آزادی کی تیاریاں روایتی جذبے، حب الوطنی اور جوش و خروش سے جاری ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 13th 2023, 11:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھرمیں  جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ،شہری پرجوش

14 اگست کی خوشی میں بازاروں میں رونقیں بڑھ گئی ہیں، بچےاور  بڑے سبھی قومی پرچم  اور بیجزکی خریداری میں مصروف نظر آ رہے ہیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔

پنجاب اسمبلی  ، گورنر ہاؤس  اور  وزیر اعلی ہاؤس   کوبھی  رنگ برنگے برقی قمقموں سے روشن کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں شاہراہ دستور اور جناح ایونیو سمیت کئی اہم سڑکوں کی دونوں طرف بھی روشنیوں کی بہار ہے۔

دوسری جانب 14 اگست کے موقع پر لاہور  میں  بھی سرکاری و  نیم سرکاری اور نجی عمارتوں کو خوبصورت رنگوں اور برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

چھوٹے بچوں کے لیے  جشن آزادی کی مطابقت  سے لباس اور نوجوانوں کیلئے ٹی شرٹس کی خریداری  بھی  سٹالز سےکی جا  رہی ہے، ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی بہار آ چکی ہے، دکانوں، گھروں اور گاڑیوں پر قومی پرچم لہرا رہے ہیں جبکہ نوجوانوں نے اپنی اپنی موٹر سائیکلوں اور کاروں کو بھی قومی پرچم سے سجایا ہوا ہے۔

ہر شخص جشن آزادی کو لے کر انتہائی پرجوش دکھائی دیتاہے اور چودہ اگست آزادی کی خوشیاں منانے کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں، مہنگائی کے باوجود شہریوں میں جشن آزادی منانے کے حوالے سے جوش و خروش میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔

Advertisement
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • 16 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 16 گھنٹے قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • 19 گھنٹے قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 13 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 2 دن قبل
Advertisement