Advertisement
پاکستان

تحریک انصاف کور کمیٹی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت پر التواکی شدید مذمت

چیئرمین پی ٹی آئی کو خلاف قواعد اڈیالہ کی بجائے اٹک جیل میں قید رکھنےر پر بھی شدید تشویش کا اظہار

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 13th 2023, 11:21 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
تحریک انصاف کور کمیٹی کی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت کی سماعت پر التواکی شدید مذمت

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت کی سماعت پر التواکی شدید مذمت کی ہے اور چیئرمین پی ٹی آئی کو بذریعہ خوراک سلو پوائزننگ کا شکار کرنے کے قوی تر امکانات کے پیش نظر گھر سے کھانا اور پانی منگوانے کی اجازت نہ دیئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو خلاف قواعد اڈیالہ کی بجائے اٹک جیل میں قید رکھنے اور اڈیالہ منتقلی کی درخواست پر فیصلے میں تاخیر پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی  نے کہاکہ متنازعہ ترین جج کے سیاہ فیصلے کے بعد عدالت عالیہ کے چیف جسٹس کا متعصّبانہ اور جانبدارانہ رویہ انصاف کے خون میں کلیدی معاون بن رہا ہے،تاریخ مخصوص ججز کی معاونت سے ملک میں آئین، بنیادی حقوق، جمہوریت اور انصاف کی قبریں کھودی جا رہی ہیں،قوم اور عدل و انصاف کا مستقبل جسٹس منیر کی باقیات کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی بجائے عدالت عظمیٰ نچلی عدالتوں کے معاملاتِ کار میں اصلاح کا اہتمام کرے۔

کور کمیٹی نے چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایات پر یومِ آزادی کے بے مثال جشن کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ، اجلاس میں یومِ آزادی سے قبل ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان کیخلاف بدترین کریک ڈاو¿ن ، سفاکیت کی انتہااور قابل مذمت قرار دیا گیا۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے مختلف سطح کے ذمہ داران کی رہائشگاہوں پر چھاپوں اور توڑ پھوڑ کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی،اجلاس میں ظلم اور سفاکیت کی کسی بھی حد کے سامنے سرنگوں نہ ہونے اور چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایت پر بھرپور جشن آزادی منانے پر مکمل اتفاق کیاگیا۔

 کور کمیٹی نے مجرم حکومت کی سفاکیّت اور وحشت کا پوری ہمّت و جرا¿ت سے مقابلہ کرنے اور حقیقی آزادی کیلئے لازوال قربانیاں پیش کرنے والے کارکنان اور ذمہ داران کو خراجِ تحسین پیش کیا،اجلاس میں پیمرا کی جانب سے تحریک انصاف کے قائدین کے غیرقانونی بلیک آو¿ٹ کی شدید مذمت کی گئی،حماد اظہر، مراد سعید، علی نواز اعوان اور فرخ حبیب کے بیانات و تقاریر کی اشاعت پر پابندی غیر آئینی، غیر قانونی اور اختیارات اور ریاستی اداروں کے ناجائز استعمال کی بدترین مثال قرار دیا،پیمرا کے حکمنامے کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کی مختلف جہتوں پر بھی غور کیا گیا۔

کور کمیٹی نے کہاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سمیت تحریک انصاف کے متعدد مرکزی ذمہ داران پہلے ہی غیرقانونی پابندیوں کی زد میں ہیں،ریاستی اداروں کے سیاسی استعمال کی روش نے ہمیشہ ریاست اور اس کے اداروں کی افادیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، چیئرمین پیمرا خلافِ قانون احکامات جاری کرکے ملک میں آزادی اظہار کا جنازہ نکالنے میں معاونت کی بجائے آئین کو مقدّم رکھیں

Advertisement
ملک میں سونے کی قیمت میں  کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • 19 گھنٹے قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • 14 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 11 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

  • 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • 14 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 11 گھنٹے قبل
جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا

  • 2 دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement