راولپنڈی : بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر ژوب کے قریب باڑ لگانے کے دوران سرحدپار سے فائرنگ کی گئی ، افغان علاقے سے فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 4 جوان شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ایف سی اہلکار پاک افغان سرحدپرباڑ لگانےمیں مصروف تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی تاہم زخمیوں کوسی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیاگیا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدارنورزمان، سپاہی شکیل عباس، احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔
خیال رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 17 گھنٹے قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 17 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل



