سڈنی : آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ مک گل کو گزشتہ ماہ تاوان کے لیے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد رہا ئی کا انکشاف ہوا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 14 اپریل کو سڈنی کے نواح میں پیش آیا جب سابق لیگ اسپنر اسٹیورٹ مک گل کو اغوا کاروں نے ایک انٹرسیکشن پر روکا اور گاڑی میں ڈال کر ساتھ لے گئے۔ پولیس کے مطابق اغوا کار انہیں شہر سے باہر ایک جگہ لے گئے جہاں سابق کرکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور دھمکیاں دی گئیں اور پھر ایک گھنٹے بعد چھوڑ دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد سڈنی میں 4 مسلح افراد کو گرفتار کیا گیا جن کی عمریں 27 سے 46 سال کے درمیان ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسٹیورٹ مک گل کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا اگرچہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر کی جانب سے اس واقعے سے متعلق تاحال کو ئی بیان سامنےنہیں آیا ہے ۔
واضح رہے کہ اسٹیورٹ مک گل کا شمار آسٹریلیا کے بہترین لیگ اسپنرز میں ہوتا ہے، میک گل نے 1998 سے 2008 کے درمیان آسٹریلیا کی نمائندگی کی، اسٹیورٹ میکگل نے 44 ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے۔انہوں نے 44 میچوں میں 208 وکٹیں حاصل کیں ۔

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 8 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل








