اسلام آباد: ملک میں کورونا کے وار تھمنے لگے۔کیسزمثبت آنے کی شرح چار فیصد سےکم ہوگئی۔24گھنٹے میں 48 اافرادجاں بحق جبکہ 1594 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (ای سی او سی ) کے جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1594 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 32 ہزار 412 تک پہنچ گئی ہے۔تاہم ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 86 ہزار 489 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 34 ہزار 628 ہے۔
اعداو شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 713، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 287، سندھ میں 2 لاکھ 40 ہزار 570، پنجاب میں ایک لاکھ 53 ہزار 410، بلوچستان میں 18 ہزار 736، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 795 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 901 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
این سی او کے مطابق گزشتہ روز کورونا سے 48 اموات ہوئیں، کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 561 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 888، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 832، اسلام آباد میں 465، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 193 اور آزاد کشمیر میں 254 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
دوسری جانب ملک بھر میں ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح فیصدسے کم ہوکر 3.96 فیصدہوگئی۔حیدر آباد میں سب سے زیادہ شرح 11.57 فیصد تک پہنچ گئی۔پشاور دوسرے نمبر پر ہے جہاں شرح 11.29 فیصد کراچی تیسرے نمبر پر جہاں شرح 10.68 فیصد ہے۔اسی طرح اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد کے پی کے میں 5.25 پنجاب میں 5.97 سندھ میں 10.23 فیصد ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں شرح 5.97،،بلوچستان۔3.52۔گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہوگئی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 20 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 30 منٹ قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 20 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 20 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 3 گھنٹے قبل



