Advertisement
علاقائی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا سود کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

محسن نقوی نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو ہٹانے کا حکم بھی دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اکتوبر 1 2023، 2:32 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا  سود کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے سود کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے جمعہ کی شب تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ اور شفیق آباد لاہور کا دورہ کیا۔

انہوں نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے اندراج میں تاخیر پر سرزنش کی۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کو ہٹانے کا حکم بھی دیا۔

 

Advertisement
Advertisement