جی این این سوشل

جرم

ہنگو دھماکہ کا مقدمہ درج ،شہیدوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی

نماز جنازہ میں پولیس اہلکاروں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہنگو دھماکہ کا مقدمہ درج ،شہیدوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ہنگو : ہنگو تھا نہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں پر درج کیا گیا ہے ۔

ایف آئی آر کے مطابق دو خودکش حملہ آور موٹرسائیکل پر آئے اور متاثرہ جگہ پر جا کر خود کو بلاسٹ کر دیا ۔

پولیس نے جوابی کاروائی میں ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا اور اس سے اسلحہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ۔

خودکش حملہ میں شہید ایک پولیس اہلکاراور 2 شہریوں  کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔

نماز جنازہ میں پولیس اہلکاروں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

پاکستان

فواد چوہدری کا جماعت اسلامی اور جے یو آئی کامیاب سیاست کیلئے مشورہ

جماعت اسلامی اور  جے یو آئی کو کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا پڑے گا، فواد چوہدری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فواد چوہدری کا جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا میاب سیاست کیلئے مشورہ

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جماعت اسلامی اور جے یو آئی کو کامیاب سیاست کے لئے مشورہ دے دیا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور  جے یو آئی کو کامیاب سیاست کیلئے عمران خان سے اتحاد کرنا پڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کامیاب عوامی شو پر جماعت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، جماعت اسلامی ، جے یوآئی اور جی ڈی اے اگر کامیاب سیاست کرنا چاہتی ہیں تو انہیں بانی پی ٹی آئی سے اتحاد کرنا پڑے گا، ورنہ ان کی عشروں سے جاری بے نتیجہ سیاست ہی جاری رہے گی۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ان جماعتوں کا اتحاد سب کے مفاد میں ہے، اسد قیصر اور محمودخان اچکزئی ان معاملات پر تیزی دکھائیں تاکہ ملک سے فراڈ کا خاتمہ ہو اور عوامی حکومت قائم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت عوامی قوت دکھانے کیلئے ان جماعتوں کی تنظیم کی ضرورت ہے کیونکہ تحریک انصاف کی تنظیم اس وقت مقدمات اور جیلوں کی زد میں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جماعت اسلامی کا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا عندیہ

امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ،حکومت سنجیدگی سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جماعت اسلامی کا   مطالبات  کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا عندیہ


لاہور : بجلی کے بلوں میں اضافے، آئی پی پیز اور مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں جاری دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ دھرنے کے شرکا نے رات مری روڈ پر گزاری اور صبح شرکا کی تواضع کی گئی۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن دھرنے سے خطاب کر رہے ہیں۔

دھرنے کے باعث میٹرو بس سروس بھی دوسرے روز معطل ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے مری روڈ کو مختلف مقامات سے بند کر رکھا ہے۔

جماعت اسلامی نے اپنے تمام مطالبات منظور ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ حکومت سے مذاکرات پر مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے جماعت اسلامی نے گرفتار کارکنوں کی رہائی اور بات چیت میں سنجیدگی کی شرط رکھی ہے۔

حکومت کی جانب سے اب تک جماعت اسلامی کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا جا چکا ہے اور جماعت اسلامی کے رہنما احمد سلمان بلوچ پر تھانہ مسلم ٹاؤن میں ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محسن نقوی نے لیاقت بلوچ سے دھرنے کے شرکا کے مطالبات کے حوالے سے بات کی۔

محسن نقوی نے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی بلز میں 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے، بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کیے جائیں۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ کپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے، غریب، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں زلزلے کے جھٹکے

سعودی عرب اور سوڈان کے قریب بحیرہ احمر میں 2 زلزلے کے 2  جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا۔

پہلا زلزلہ 4.7 شدت کا تھا جس کے بعد 4.2 شدت کا زلزلہ آیا، پہلا زلزلہ سوڈان کے شہر توکر سے 197 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.7 شدت کا تھا۔

اس کے بعد اسی شہر سے تقریبا 174 کلومیٹر شمال مشرق میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

سعودی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ ان کے زلزلے کی نگرانی کرنے والے اداروں نے بحیرہ احمر کے وسط میں مکہ مکرمہ کے علاقے میں اللیتھ گورنریٹ سے 161 کلومیٹر مغرب میں 4.7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll