Advertisement
پاکستان

اڈیالہ جیل میں عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت

عدالت نے چالان کی نقول فراہم کرنے کے لیے آج سماعت مقرر کی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 9th 2023, 3:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اڈیالہ جیل میں عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت

اسلام آباد: آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج (پیر) سے اڈیالہ جیل میں شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین کررہے ہیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی، وکیل سلمان صفدر، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ٹیم، تفتیشی افسر بھی سائفر کیس کی کارروائی کے لیے چالان کی کاپی کے ساتھ عدالت میں موجود ہیں۔

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور بیٹا زین قریشی بھی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آج اڈیالہ جیل میں قائم کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

عدالت نے چالان کی نقول فراہم کرنے کے لیے آج سماعت مقرر کی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس کی سماعت کے لیے پی ٹی آئی کے وکلا کی محدود تعداد کو اڈیالہ جیل میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Advertisement
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
Advertisement