Advertisement
تجارت

نگران وزیر منصوبہ بندی سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

نگران حکومت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کےلیے پرعزم ہے، وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 9th 2023, 6:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیر منصوبہ بندی سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے کہاہےکہ نگران حکومت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کےلیے پرعزم ہے اور سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پر کام تیزی سے جاری ہے۔

نگران وزیر منصوبہ بندی سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا بھی موجود تھے۔ نگران وزیر منصوبہ بندی نے چین کے سفیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی جنہوں نے گزشتہ ماہ اپنا منصب سنبھالا تھا۔

ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں بالخصوص توانائی، انفراسٹرکچر، انٹرسٹریل زونز، ایگریکلچرل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پرسمیع سعید نے کہا کہ نگران حکومت سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو تیز ی سے مکمل کرنے کےلیے پرعزم ہے۔ وزارت منصوبہ بندی باقاعدگی سے اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیتی ہے۔

سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز کا کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کرنے والے عملے کی سکیورٹی کو مزید بہتر کرنے کے لیے حکومت پاکستان بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔چینی سفیر نے وزارت منصوبہ بندی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی جس کو چین قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ بی آر آئی فورم انتہائی اہم فورم ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ چینی سفیر نے نگران وزیر منصوبہ بندی کو بی آر آئی فورم 2023 میں شرکت کی دعوت دی۔ بی آر آئی فورم 17 ، 18 اکتوبر 2023 کو بیجنگ میں منعقد ہو گا۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • ایک دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • ایک دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • ایک دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • ایک دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • ایک دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 2 دن قبل
Advertisement