Advertisement

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ کی پٹی کے مکمل محاصرے پر انتہائی تشویش کا اظہار

غزہ میں انسانی صورتحال پہلے ہی انتہائی سنگین تھی جو اب مزید تیزی سے خراب ہو گی، انتونیو گوتریش

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 10th 2023, 7:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  کا غزہ کی پٹی کے مکمل محاصرے پر انتہائی تشویش کا اظہار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے غزہ کی پٹی کے مکمل محاصرے پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی صورتحال پہلے ہی انتہائی سنگین تھی جو اب مزید تیزی سے خراب ہو گی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انٹونیو کوتریش نے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کی جائز شکایات اور اسرائیل کے سکیورٹی خدشات کو تسلیم کرتے ہیں لیکن کوئی بھی ان دہشت گردی کی کارروائیوں اور شہریوں کے قتل اور اغوا کا جواز پیش نہیں کر سکتا۔

انہوں نے ان حملوں کو فوری طور پر بند کرنے اور تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے اپنی اپیل کا اعادہ کیا، وہ غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت 500 سے زیادہ فلسطینیوں کی شہادت اور 3ہزار سے زیادہ زخمی ہونے کی خبروں سے بہت پریشان ہیں۔ بدقسمتی سے یہ تعداد بڑھ رہی ہے کیونکہ اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے جائزسکیورٹی خدشات کو تسلیم کرتے ہیں ،تاہم وہ اسرائیل کو یہ بھی یاد دلاتے ہیں کہ فوجی آپریشن کے دوران بین الاقوامی انسانی قانون پر سختی سے عمل درآمد کیا جانا چاہیے ۔

سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ شہریوں کا تحفظ کیا جانا چاہیے اور شہری انفراسٹرکچر کو کبھی بھی نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔انہوں نے ان رپورٹس کی طرف اشارہ کیا کہ اسرائیل نے غزہ کے اندر صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ کثیر المنزلہ رہائشی ٹاورز اور ایک مسجد کو میزائل حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے والی اقوام متحدہ کی ورکس اینڈ ریلیف ایجنسی(یو این آر ڈبلیو اے) کے زیر انتظام 2سکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں غزہ میں بے گھر خاندانوں کو پناہ دی جارہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مجموعی طور پر ایک لاکھ 37ہزار افراد یو این آر ڈبلیو اے کی زیر انتظام سہولیات میں پناہ لئے ہوئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ رہی ہے۔ 

انہوں نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں پھنسے ہوئے ضرورت مند فلسطینی شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کو رسائی کی اجازت دیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری طور پر امداد کو متحرک کرے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں،بین اقوامی قوانین اور سابقہ معاہدوں کے مطابق اسرائیل اور فلسطین تنازع کے دوریاستی حل ، مشرق وسطی میں طویل مدتی استحکام اسرائیل اور فلسطینی شہریوں کی جائز قومی خواہشات کو پورا کرنے کا واحد راستہ امن مذاکرات ہیں

Advertisement
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • ایک دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • ایک دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 5 گھنٹے قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 گھنٹے قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 37 منٹ قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • ایک دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 2 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 6 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • ایک دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement