چیئرمین پی ٹی آئی کی ان کے بیٹوں سے بات نہیں کروا سکتے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا موقف
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹیلیفونک ملاقات کی اجازت نہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل


سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکارکرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹیلیفونک ملاقات کی اجازت نہیں، جب کہ عدالت نے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پی طلب کرلیے ہیں۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔
سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکارکر دیا اور مؤقف پیش کیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹیلیفونک ملاقات کی اجازت نہیں۔
عدالت نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پی طلب کرلیے اور کیس کی سماعت 18 اکتوبرتک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سائفر کیس میں اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، اور خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی اور عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کی 17 اکتوبت تاریخ بھی مقرر کردی ہے۔

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل



