افغانستان، صوبہ ہرات میں 7 اکتوبر کو آنے والے زلزلے سے اموات 3 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بچ جانے والوں کو خوراک، کپڑوں اور رہائش کی ضرورت ہے


کابل: افغانستان کے صوبہ ہرات میں 7 اکتوبر کو آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے سے اموات 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہیں، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں کئی آفٹر شاک ریکارڈ کئے گئے ہیں اور بچ جانے والے افراد اپنے گھروں کے ملبے کے درمیان راتین گزارنے پر مجبور ہیں۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وسائل کی کمی کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے اور جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔قبل ازیں افغان حکام کی طرف سے زلزلے سے اموات کی تعداد 2445 بتائی گئی تھی تاہم امدادی کارکنوں کے مطابق اس کے بعد انہیں مزید 350 لاشیں ملی ہیں۔
ہرات کے ہسپتال میں تعینات ایک ڈاکٹر کے مطابق ہر منٹ میں لاشوں سے بھری گاڑیاں یہاں پہنچ رہی ہیں ۔ ہسپتال کے مردہ خانے میں لاشیں رکھنے کی کوئی جگہ نہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے ۔افغان حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
وزارت دفاع کے دستے علاقے میں پہنچ چکے ہیں اور مقامی باشندے اس آپریشن میں بھر پورمدد کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔کم از کم 20 دیہات مکمل طور پر تباہ ہو ئے ہیں اور یہاں لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں ۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی طرف سے ڈاکٹر، دیگر طبی عملہ اور چار ایمبولینسیں مقامی ہسپتال کی طرف روانہ کی گئی ہیں۔
میڈیسنز سانز فرنٹیئرز نامی این جی او نے ہرات کے مقامی ہسپتال میں پانچ میڈیکل کیمپ لگائے ہیں۔طالبان عہدیدار کے مطابق زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں بچ جانے والوں کو خوراک، کپڑوں اور رہائش کی ضرورت ہے، وہ پہلے ہی بہت غریب لوگ تھے اور اب ان کے پاس کچھ نہیں رہا۔ عہدیدار کے مطابق زلزلے سے کافی تعداد میں مویشی بھی مرگئے ہیں تاہم ان کی تعداد بارے فوری طور پر معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل





