Advertisement
تجارت

سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر اضافہ

ستمبر 2023ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 2.206 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو اگست کے مقابلے میں 5.3 فیصد زیادہ ہے، اسٹیٹ بینک

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 10th 2023, 10:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر  اضافہ

سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ستمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 5.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ  کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2023ء میں سمندر پار پاکستانیوں نے 2.206 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو اگست کے مقابلے میں 5.3 فیصد زیادہ ہے۔

اگست میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 2.094 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ گزشتہ سال ستمبر میں سمندر پار پاکستانیوں نے 2.487 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 6.3 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ۔ستمبر 2023 میں سعودی عرب سے 538.2 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 400 ملین ڈالر، برطانیہ 311.1 ملین ڈالر اور امریکہ سے 263.4 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

Advertisement
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • ایک دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 18 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 دن قبل
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 2 دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • ایک دن قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 17 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • 2 دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
Advertisement