Advertisement
تجارت

خلیج تعاون کونسل کے چار ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ستمبر کے دوران اضافہ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.2 فیصد کم ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 11th 2023, 7:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خلیج تعاون کونسل کے چار ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ستمبر کے دوران اضافہ

اسلام آباد: خلیج تعاون کونسل کے چار ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ستمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق بحرین ، کویت، قطر اور اومان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے ستمبر کے دوران 248.1 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو اگست کے مقابلہ میں 1.38فیصد زیادہ ہے۔ اگست میں ان ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 244.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ گزشتہ سال ستمبر میں خلیج تعاون کونسل کے ان ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 296.7 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں بحرین میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 33.4، کویت 64.7، قطر 70.7 اور اومان سے ترسیلات زر کا حجم 79.2 ملین ڈالر ریکارڈکیاگیا۔

جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ان ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 721.1 ملین ڈالر کازرمبادلہ ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.2 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بحرین ، کویت، قطر اور اومان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 881.8 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔

Advertisement
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 16 hours ago
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • 2 days ago
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 2 days ago
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 3 days ago
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 11 hours ago
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 days ago
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 3 days ago
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • 11 hours ago
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 11 hours ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 2 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 18 hours ago
Advertisement