چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کےلیے الیکشن کمیشن نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 24 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم کر دیا ہے، وکیل عمران خان

.jpg&w=3840&q=75)
چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش کرنے کےلیے الیکشن کمیشن نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین کے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل شعیب شاہین سے پروڈکشن آرڈر کی استدعا کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ عمران خان جیل میں ہیں، سیکورٹی کے بہانے باقی عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا جارہا، پروڈکشن آرڈر جاری کریں تاکہ چیئرمین پی ٹی آئی یہاں پیش ہوں۔
ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی تو پہلے یہاں آتے نہیں تھے اب پروڈکشن آرڈر کا کہہ رہے ہیں، آپ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرائیں، پروڈکشن آرڈر ہم جاری کر دیتے ہیں اور سیکیورٹی کیلئے آئی جی جیل خانہ جات کو لکھ دیتے ہیں۔
ممبر کے پی کے اکرام اللہ نے کہا کہ آپ یہ تو نہیں چاہتے کہ ہم چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس چلے جائیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 24 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم کر دیا ہے اور سکیورٹی کےلئے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھی انہیں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ہم فرد جرم عائد کردیں گے۔ کمیشن نے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- a day ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 10 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- a day ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 5 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 days ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- a day ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 days ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 5 hours ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 5 hours ago



