ہماری قیادت سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں پرعزم ہے، فہد الجلاجل


ریاض: عالمی ادارہ صحت نے سعودی ڈاکٹر حنان بلخی کو مشرق وسطی میں اپنا ریجنل ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔العربیہ نیٹ کے مطابق قاہرہ میں منعقدہ عالمی اداراہ صحت کی ریجنل کمیٹی کے 70 ویں سیشن میں گزشتہ روز ہونے والی ووٹنگ میں ڈاکٹر حنان بلخی کا انتخاب عمل میں آیا۔
اس حوالے سے سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ مشرق وسطی کے لیے عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر کے طور پر ڈاکٹر حنان بلخی کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی خواتین مختلف شعبوں میں قائدانہ اور منفرد کردار ادا کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حنان بلخی کا انتخاب اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ہماری قیادت سعودی خواتین کو بااختیار بنانے کے سلسلے میں پرعزم ہے اور قیادت کو سعودی خواتین کی استعداد پر مکمل بھروسہ ہے۔ ڈاکٹر حنان بلخی نے کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس اور کیس ویسٹرن ریزرو یونیورسٹی سے فیلو شپ کی ہے اور کنگ سعود بن عبدالعزیز یونیورسٹی برائے ہیلتھ سائنسز میں بچوں کے متعدی امراض کی پروفیسر رہ چکی ہیں۔
ڈاکٹر حنان بلخی کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں متعدی امراض کے انسداد کے شعبے کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، کنگ عبداللہ انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ سینٹر میں متعدی امراض کے شعبے کی چیئرپرسن اور عالمی ادارہ صحت میں اینٹی بائیوٹک کوآپریٹو سینٹر کی ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں۔

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 13 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 8 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- ایک دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل


