Advertisement

ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز شنگھائی ماسٹرز اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کا مقابلہ چلی کے نکولس جیری سے ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 12th 2023, 2:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز شنگھائی ماسٹرز اوپن مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں اپ سیٹ شکست کا سامنا

بیجنگ: سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے 20 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16رائونڈ میں اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ایونٹ کے ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

جمعرات چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز کو 7-5، 2-6 اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں بلغاریہ کے گریگور دیمتروف کا مقابلہ چلی کے نکولس جیری سے ہوگا۔ 32 سالہ بلغارین کھلاڑی گریگور دیمتروف 2017 کے سیزن کے اختتامی چیمپئن شپ جیتنے کے بعد اپنا پہلا اے ٹی پی ٹائٹل حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ \932

Advertisement
Advertisement