پاکستانی ٹیم ندا ڈار کی قیادت میں 20 اکتوبر کو براستہ دبئی بنگلہ دیش روانہ ہوگی


پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے ندا ڈار کی قیادت میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جو اس ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان قومی ویمنز سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے کیا۔
? Pakistan women's squad announced for Bangladesh tour ?
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 12, 2023
The team will depart for Bangladesh on 20 October ?
Read more ➡️ https://t.co/zBXqDT3czp#BANWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/XDhZKCZ8y5
پاکستانی ٹیم 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی جس میں وہ محدود اوورز کے 6 میچ کھیلے گی جن میں آئی سی سی چیمپئن شپ کے 3 ون ڈے انٹرنیشنل بھی شامل ہیں۔ ان میچوں کے شیڈول کا اعلان بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بعد میں کرے گا۔ ٹیم میں تجربہ کار ارم جاوید کی ایک سال بعد واپسی ہوئی ہے۔ وہ آخری مرتبہ گزشتہ سال برمنگھم کے کامن ویلتھ گیمز میں کھیلی تھیں اس کے علاوہ انہوں نے رواں سال راولپنڈی میں خواتین کے نمائشی میچوں میں سپر ویمن کی نمائندگی کی تھی۔ شوال ذوالفقار اور سیدہ عروب شاہ کو ڈراپ کردیا گیا ہے البتہ وہ مرید کے میں ہونے والے ایمرجنگ کیمپ کی اٹھائیس کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔
پاکستانی ویمنز ٹیم 14 اکتوبر سے غنی انسٹی ٹیوٹ لاہور میں چھ روزہ کیمپ میں حصہ لے گی اور پھر 20 اکتوبر کو براستہ دبئی بنگلہ دیش روانہ ہوگی ۔پاکستان ویمنز ٹیم ندا ڈار ( کپتان )، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ، غلام فاطمہ، ارم جاوید، منیبہ علی ( وکٹ کیپر )، نجیہہ علوی ( وکٹ کیپر )، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، ام ہانی اور وحیدہ اختر پر مشتمل ہے ۔

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 15 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 14 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 13 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 10 hours ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 9 hours ago




