Advertisement
پاکستان

انوارلحق کا کڑ سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے پرعزم ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 13th 2023, 2:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
انوارلحق کا کڑ سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہےکہ جموں وکشمیر کاتنازعہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی جڑ ہے،پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لئے پرعزم ہے،دنیا بھر میں خاص طور پر ہندوتوا کی شکل میں اسلاموفوبیا عالمی امن اورسلامتی کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔جمعرات کو وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے جموں و کشمیر یوسف ایم الدوبے نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے او آئی سی کے وفد کے دورہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کشمیر کاز کی حمایت میں او آئی سی کی مسلسل کوششوں کو خاص طور پر 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے تناظر میں سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کو او آئی سی سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی جڑ ہے، اس کے حل سے ہی خطے میں امن قائم رہ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے پرعزم ہے۔اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لیے بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی زبردست قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں نے حمایت کے لیے ہمیشہ او آئی سی اور امت مسلمہ کی طرف دیکھا ہے۔ 

Advertisement
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 2 دن قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 3 دن قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • ایک دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • ایک دن قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 2 دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 3 دن قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • ایک دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
Advertisement