بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں 78.8 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی


اسلام آباد: ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 97.6 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں 78.8 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔
اگست میں ملک میں بجلی کے پیداواری شعبہ میں 52.6 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملک میں تھرمل سے بجلی کے پیداواری منصوبوں میں 31.7 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 35.5 ملین ڈالرتھی۔
پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 27.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 28 ملین ڈالرتھی۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں کوئلہ سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 38.7 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں15.3 ملین ڈالرتھی۔
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- a day ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- a day ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 8 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 7 hours ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 7 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 4 hours ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- a day ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 hours ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a day ago






