عام شہریوں کا تحفظ کیا جائے اور انسانی تباہی سے بچا جا سکے


بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ فلسطین اسرائیل تنازعے سے نکلنے کا راستہ “دو ریاستی فارمولہ” ہے۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے برازیلی صدر کے چیف معاون خصوصی اموریم سے ٹیلی فون پر فلسطین اسرائیل تنازعے پر تبادلہ خیال کیا۔
گزشتہ چند دنوں میں مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چینی حکومت کے خصوصی ایلچی ژائی جون نے فلسطین، اسرائیل، مصر اور سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کی ذمہ دار سفارتی شخصیات سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے تا کہ فلسطین اسرائیل صورتحال مزید نہ بگڑے، عام شہریوں کا تحفظ کیا جائے اور انسانی تباہی سے بچا جا سکے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین اسرائیل تنازعے کی گردش سے نکلنے کا راستہ دو ریاستی فارمولے کی بنیاد پر لوٹنے میں مضمر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے حصول کے لیے عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں اور امن عمل کی بحالی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہیے۔

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 6 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 7 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل



