صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا گیا، ادارہ شماریات


ملک میں افراط زرکی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر0.30 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر38.28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 12 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 287.01 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.30 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 286.29 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں روزمرہ استعمال کے 17اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 17 میں اضافہ اور17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ہفتہ رفتہ میں چینی کی قیمت میں 4.47 فیصد، دال چنا 2.75 فیصد، کیلا 2.47 فیصد، دال مونگ 2.44 فیصد، گڑ1.93 فیصد، چکن 1.69 فیصد، اری سکس نائن چاول 1.46 فیصد اوردال مسورکی قیمت میں 1.26 فیصد کی کمی ہوئی۔ اس کے برعکس ٹماٹرکی قیمت میں 6.28 فیصد، انڈے 3.48 فیصد، نمک 2.75 فیصد، پکی بیف 1.06 فیصد، لہسن 1.04 فیصد، تیارچائے 0.73 فیصد، بیف 0.39 فیصد، آلو0.35 فیصد، سب کم آمدنی رکھنے والے گروپ کی بجلی کی قیمت 8.59 فیصد،
انرجی سیور0.55 فیصد، شرٹنگ 0.47 فیصد اورایل پی جی کی قیمت میں 0.31 فیصدکااضافہ ہوا، سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.25 فیصدکااضافہ ہوا، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 اور اس سے زیادہ آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.51 فیصد، 0.16 فیصد، منفی 0.02 فیصد اور 0.25 فیصد کا اضافہ ہوا۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 5 گھنٹے قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل






