Advertisement
علاقائی

شاہراہ فیصل پرشیر کی کھلے عام چہل قدمی پر شیر کے مالک کو 3 لاکھ 12 ہزار جرمانہ عائد

یاد رہے کہ شہر کی چہل قدمی کرنے کے حوالے سے شیر کے مالک شمس الحق نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کر لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 13th 2023, 10:27 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہراہ فیصل پرشیر کی  کھلے عام  چہل قدمی پر شیر کے مالک کو 3 لاکھ 12 ہزار جرمانہ عائد

کراچی : کرچی کی مین شاہراہ پر شیر کی کھلے عام چہل قدمی پر عدالت نے شیر کے مالک کو جرمانہ عائد کر دیا ۔

تفصیلات کے مطا بق کراچی کی مین شاہراہ فیصل پر شیر کی چہل قدمی ہوتی رہی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے باعث عدالت نے شیر کے مالک شمس الحق کو 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔

عدالت نے شیر کو بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا ۔

محکمہ وائلڈ لائف کی مدیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں 5 افراد کو نامزد بھی کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ شہر کی چہل قدمی کرنے کے حوالے سے شیر کے مالک شمس الحق نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کر لیا ۔

 

Advertisement