جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی محافظ خواتین کی آواز کو دبایا جارہا ہے، حدیقہ قریشی
اقوام متحدہ انسانی حقوق کی محافظ خواتین کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنائے،پاکستانی مشن تھرڈ سیکرٹری


پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں تعینات 9لاکھ بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی محافظ خواتین کی آواز کو منظم طریقے سے دبایا جارہا ہے،اقوام متحدہ انسانی حقوق کی محافظ خواتین کے تحفظ اور فروغ کو یقینی بنائے تاکہ وہ متنازعہ علاقے میں اپنا جائز کام جاری رکھ سکیں۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی تھرڈ سیکرٹری حدیقہ قریشی نے سماجی، انسانی اور ثقافتی امور سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تھرڈ کمیٹی میں کہا کہ غیر ملکی قبضے کے حالات جیسے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خواتین محافظوں کو بہت زیادہ چیلنجز کا سامنا ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کے محافظوں کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ میری لالر کے ساتھ ایک انٹرایکٹو مکالمے کے دوران کہا کہ ہمیں غیر ملکی قبضے کے حالات سمیت تنازعات کے حالات میں ان کی قابل قدر شراکت کا احترام، حمایت، عزت اور اعتراف کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی محافظ خواتین اور ان کے خاندان بھارتی قابض افواج کی طرف سے جنسی اور صنفی بنیادوں پر تشدد، جبری گمشدگیوں، تشدد اور غیر انسانی سلوک، غیر قانونی گرفتاریوں ، دھمکیوں،جھوٹے الزامات ،سائبر بلینگ اور ہراسانی کا سامنا کر رہے ہیں ۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ دنیا کی طویل ترین انٹرنیٹ بندش اور میڈیا اور سوشل میڈیا پر پابندی کے ذریعے ان کی آوازوں کو منظم طریقے سے خاموش کیا جا رہا ہے۔انہیں انسانی حقوق کے جائز کام کے لیے سخت قوانین کے تحت سزا دی جاتی ،ان کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جاتی ہے یا ان کی جاسوسی کی جاتی ہے۔بھارتی مندوب کاجل بھٹ نے پاکستانی ہم منصب کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کا اٹوٹ اور ناقابل تسخیر علاقہ ہے۔
پاکستانی مندوب حدیقہ قریشی نے اپنے جواب کے حق کا استعمال کرتے ہوئے بھارتی مندوب کے دعوے کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور یہ بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں ہے اور نہ ہی یہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ کسی بھی مقام یا کسی بھی فورم پر (بھارت کی طرف سے) غلط موقف کو دہرانے کا اعادہ قابل قبول نہیں ہو گا۔
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 19 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- a few seconds ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago




