جب سے آرمی چیف کے اسمگلرز کو لگام ڈآلی ،ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے، جان اچکزئی


نگراں وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ جب سے آرمی چیف کے اسمگلرز کو لگام ڈآلی ،ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے، سرحدوں پر اسمگلنگ کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ پاکستان تمام کارروائیاں قانون کے مطابق کر رہا ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے ایکشن کے بعد ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی آئی ہے، ریاست کے اصولی فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
نگراں وزیر نے کہا کہ وفاق نے غیر قانونی تارکین وطن کو ان کے وطن واپس بھیجنےکا فیصلہ کیا، غیر قانونی طو رپر مقیم تارکین وطن کو واپس جانا ہی ہوگا، ریاست کے سامنے کھڑے ہونے والے کو کچل دیا جائے گا، تمام اقدامات عالمی قوانین کے مطابق اٹھائے جا رہے ہیں۔
جان اچکزئی نے ایک بار پھر کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث کشتیوں کو سمندر میں غرق کر دیا جائے گا، اور سرحدوں پر اسمگلنگ کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا، بلوچستان میں بھی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، کوئی بھی سیاسی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ سےعوام کو فائدہ ہوتا تو بہت سےعلاقے خوشحال ہوتے، اسمگلنگ سے عام آدمی کے روزگار کا کوئی تعلق نہیں۔

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 18 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 2 days ago



