قانونی کارروائی کے لئے بجلی چوروں کے خلاف 420 ایف آئی آرز کا اندرا ج ہوا اور 325 بجلی چور جیل بھیج دئے گئے

.webp&w=3840&q=75)
اسلام آباد : اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے، آپریشن ایم اینڈ ٹی اور سرویلنس ٹیموں کی ریجن بھر میں بھرپور کارروائیاں جاری ،دوران چیکنگ ڈیٹیکشن ٹیموں نے مزید 56 بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔
بجلی کے غلط استعمال پر متعلقہ صارفین کو 31 لاکھ 51 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کر دیے گئے اور 3 بجلی چور گرفتار ہوئے۔ انسداد بجلی چوری کی روک تھام کی جاری مہم کے دوران آئیسکو کی ڈیٹیکشن ٹیموں نے مجموعی طور پر بجلی کے غیر قانونی استعمال پر 1926 متعلقہ صارفین کو 12 کروڑ 59 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے اور بجلی کے ڈائریکٹ استعمال کرنے اور میٹرز کو ٹمپرڈ کرنے والے افراد کے بجلی کے کنکشنز کاٹ کے میٹرز اتار لئے گئے ۔
ترجمان آئیسکو نے جمعہ کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کے احکامات کی روشنی میں آئیسکو کا تمام آپریشن سرکلز بشمول اسلام آباد ،راولپنڈی سٹی ،راولپنڈی کینٹ، اٹک، جہلم اور چکوال میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے جس میں بجلی چوروں کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانی پڑ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئیسکو ٹیموں نے 56 افرادکو بجلی کے غیر قانونی استعمال پر پکڑ لیا جن میں 44 میٹرز سلو اور ٹیمپرڈ جبکہ 12 میٹرز سے بجلی کی ڈائریکٹ سپلائی استعمال ہو رہی تھی ۔
انہوں نے بتایا کہ قانونی کارروائی کے لئے بجلی چوروں کے خلاف 420 ایف آئی آرز کا اندرا ج ہوا اور 325 بجلی چور جیل بھیج دئے گئے۔ ترجمان آئیسکو نے کہا کہ آپریشن کے دوران ڈیٹیکشن اور ریکوری ٹیموں کوحکومت پاکستان وزارت توانائی ، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 21 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- ایک دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 21 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 دن قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 دن قبل




