یہ دورہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دس سالہ تقریبات کے موقع پر ہو رہا ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا اولین منصوبہ ہے


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑچین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کا دورہ کریںگے جہاں وہ رواں ماہ کی سترہ تاریخ کو شروع ہونے والے بین الاقوامی تعاون سے متعلق تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریںگے۔
وزیراعظم چین کے صف اول کے صنعت کاروں سے ملاقاتیں کریںگے تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دی جاسکے۔ وہ ارومچی بھی جائیں گے اور مقامی رہنماؤں اور تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں کو فروغ دیا جاسکے۔
وزیراعظم اپنی ملاقاتوں کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری میں اہم کامیابیوں اور مستقبل کی ترجیحات پر روشنی ڈالیں گے اور اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے پختہ عزم کا اعادہ کریں گے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریںگے۔
وزیراعظم ، صدر شی جن پنگ اور چین کی اعلیٰ قیادت کے علاوہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک دوسرے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ یہ دورہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دس سالہ تقریبات کے موقع پر ہو رہا ہے جو بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا اولین منصوبہ ہے۔

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- a day ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- a day ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- a day ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 20 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 15 hours ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 20 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago




