پی ٹی آئی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ
مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پُرامن اجتماع کے انعقاد کی اجازت نہ دینا نہایت شرم ناک اور قابلِ مذمت ہے، ترجمان


پاکستان تحریک انصاف نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ظلم کے خلاف خاموشی اختیار کرنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ترجمان پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس پی ٹی آئی کو پر امن عوامی اجتماعات سے روکنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پُرامن اجتماع کے انعقاد کی اجازت نہ دینا نہایت شرم ناک اور قابلِ مذمت ہے، قائد اعظم کے اسرائیل پر اصولی مؤقف کو فراموش کرکے اپنے بیرونی آقاؤں کے خوف سے اسرائیلی ظلم کے خلاف خاموشی اختیارکرنے والوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کو پُرامن عوامی اجتماعات کے انعقاد کی اجازت نہ دینے کا معاملہ
— PTI (@PTIofficial) October 13, 2023
تحریک انصاف کی جانب سے دیگر سیاسی جماعتوں کے برعکس پی ٹی آئی کو پر امن عوامی اجتماعات سے روکنے کی شدید مذمت:
انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پرامن اجتماع…
تحریک انصاف کے ترجمان نے مزید کہا کہ مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سب سے مؤثر آواز کی صورت میدان میں آنے والی جماعت کو سیاسی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پاکستانی قوم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت و مظالم پر شدید تکلیف اور کرب سے دوچار ہے، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں آواز بلند کرنا ہر شہری و جماعت کا آئینی حق ہے جس سے ان کو محروم نہیں کیا جاسکتا۔
پی ٹی آئی ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے بجائے عوام میں غیرمقبول سیاسی جماعتوں کو ملک کے کسی بھی مقام پر جلسے و اجتماعات منعقد کرنے کی کھلی آزادی ہے، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو مصیبت زدہ مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی اجازت نہ دینا بے حس حکمرانوں کی بوکھلاہٹ اور خوف کا عکاس ہے۔
ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر متعصبانہ رویہ ترک کر کے تمام سیاسی جماعتوں کو آئین کے مطابق یکساں ماحول فراہم کرتے ہوئے ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔
ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ معزز چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ تحریک انصاف کو پُرامن عوامی اجتماعات سے روکنے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران سے جواب طلب کیا جائے، پاکستانی قوم ہر غیر آئینی وغیر جمہوری حربے کے باوجود ہمیشہ کی طرح مشکل کی اس گھڑی میں اہلِ فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے۔
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 16 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- a day ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- a day ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 3 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago




