ایل ایم ون منصوبے کا کام آئندہ مالی سال سے کیا جائے گا ،منصوبے کاکام تین مراحل میں ہوگا
ذرائع کے مطابق نظرثانی شدہ پلان کے مطابق ایم ایل ون پر 6.7 ارب ڈالر کی مجموعی لاگت آئے گی جس پر پاکستان اور چین کا مکمل اتفاق ہو چکا ہے


چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا سب سے بڑا منصوبہ ایم ایل ون (ریلوے) کا تعمیراتی کام آئندہ مالی سال سے شروع ہونے کا امکان ہے جو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نظرثانی شدہ پلان کے مطابق ایم ایل ون پر 6.7 ارب ڈالر کی مجموعی لاگت آئے گی جس پر پاکستان اور چین کا مکمل اتفاق ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ اس منصوبے پر ابتدائی لاگت 9 ارب ڈالر کے قریب تھی لیکن اب یہ منصوبہ 6.7 ارب ڈالر کی لاگت سے شروع ہو گا جس پر دونوں فریقوں کا مکمل اتفاق ہو چکا ہے اور اس حوالے سے رواں ماہ کے شروع میں ہونے والے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا ایک اہم اجلاس بھی منعقد کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ایم ایل ون فیز ون کی لاگت 2.7 ارب ڈالر، فیز ٹو کی لاگت 2.6 ارب ڈالر اور فیز تھری کی لاگت 1.4 ارب ڈالر ہو گی۔
پہلے مرحلے میں ایم ایل ون کے تحت نواب شاہ سے روہڑی، ملتان سے لاہور ریلوے ٹریک بنے گا، دوسرے مرحلے میں لاہور سے لالہ موسیٰ، کیماڑی سے حیدرآباد ریلوے ٹریک جبکہ تیسرے مرحلے میں حیدرآباد سے ملتان، لالہ موسیٰ سے راولپنڈی ریلوے ٹریک بنائے جائیں گے۔

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 14 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- a day ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- a day ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 20 hours ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 2 days ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 2 days ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 19 hours ago




