حکومت اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 82 روپے اور ڈیزل پر 73 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے


ادارہ شماریا ت کے مطابق آنے والے جائزے میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20 جبکہ پٹرول کی قیمت میں 38 روپے فی لیٹرتک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ایسا ہوا تو یہ اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہوگی۔
عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پیٹرول کی قیمت میں 38 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
یاد رہے کہ نگران حکومت نے 30 ستمبر کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کی تھی جس کے بعد نئی قیمت 323.38 روپے ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 11 روپے سستا ہو کر 318.18 روپے میں دستیاب ہے۔
حکومت اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر 82 روپے اور ڈیزل پر 73 روپے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔
ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ موجودہ ٹیکسز کی شرح کی بنیاد پر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 36 سے 38 روپے کم ہوسکتی ہے کیونکہ تیل کی عالمی قیمتیں 99 ڈالر فی بیرل سے 12 فیصد کم ہو کر 87 ڈالر پر آگئی ہیں, اس کے علاوہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 4 فیصد بہتری ہوئی۔

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 6 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 18 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 9 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 9 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 18 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 6 گھنٹے قبل








