طاہر اشرفی نے کہا کہ اسرائیل بدلے کی آگ میں جھلس رہا ہے اور اس نے غزہ میں رواں صدی کی بدترین جارحیت شروع کررکھی ہے


پاکستان علما کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں جمعہ کے روز یوم یکجہتی فلسطین منایا گیا، مساجد میں خطبات جمعہ میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور خصوصی دعائیں کروائی گئیں۔چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے، مسلم حکمرانوں کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی بات کرنے والے مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش ہیں،نہتے فلسطینی کئی دہائیوں سے اسرائیلی جبر و استبداد اور ظلم و ستم کا شکار ہیں.
اسرائیل مسلمانوں کا قبلہ اول بیت المقدس سمیت فلسطینیوں کے علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کر کے بیٹھا ہے،انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں کو فلسطین میں بہنے والا خون نظر نہیں آتا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے فلسطین کے حریت پسندوں کے ذریعے اسرائیل کا غرور خاک میں ملا دیا جس کے بعد سے اسرائیل بدلے کی آگ میں جھلس رہا ہے اور اس نے غزہ میں رواں صدی کی بدترین جارحیت شروع کررکھی ہے۔
اسرائیل کو جنگی قوانین کی کوئی پروا ہے اور نہ انسانی حقوق کا خیال ہے،سول آبادی،معصوم شہریوں، ہسپتالوں سکولوں ، ایمبولینسوں، امدادی کارکنوں کو بھی نہیں بخشا،سب اس کی دہشت کی آگ کی لپیٹ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ امریکہ، بھارت ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک اسرائیل کے انسانیت سوزی پر مبنی مظالم میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں،انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش ہیں،اس وقت غزہ میں کسی بڑے انسانی المیے کا اندیشہ ہے،اقوام عالم کو صورتحال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسرائیل کو جارحیت سے روکنا ہوگا.

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 15 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 6 گھنٹے قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 3 گھنٹے قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 11 گھنٹے قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل




