انڈس شیلڈ 2023مشق خطے کی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقوں میں سے ایک ہونے کی بدولت نمایاں حیثیت کی حامل ہے، ترجمان پاک فضائیہ


پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر 14 ملکی فضائی مشق، انڈس شیلڈ 2023، جاری ہے۔ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی مشق خطے کی سب سے بڑی فضائی جنگی مشقوں میں سے ایک ہونے کی بدولت نمایاں حیثیت کی حامل ہے۔ یہ فضائی مشق بین الاقوامی تعاون کو تقویت دینے اور ملکی فضائی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
مشق میں دنیا کی صف اول کی فضائی افواج کے پائلٹس،گراؤنڈ عملہ اور ایئر ڈیفنس کنٹرولرز سمیت جدید لڑاکا طیارے حصہ لے رہے ہیں۔انڈس شیلڈ-2023، 14 ممالک کی بہترین فضائی افواج کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرنے کے لیے ایک عمدہ پلیٹ فارم فراہم کر رہی ہے۔ فضائی مشق میں پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، عمان، بحرین، آذربائیجان، انڈونیشیا، مراکش، ازبکستان، چین اور ہنگری کی فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔
یہ فضائی مشق انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ تکنیکی ترقی، جدت کے فروغ، فضائی جنگ کی حکمت عملیوں کو جانچنے اور عصر حاضر کے فضائی دفاعی چیلنجوں سے نمٹنے میں پاک فضائیہ کے اہم کردار کی توثیق کرتی ہے۔انڈس شیلڈ مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے اس میں شریک ممالک کے باہمی شرکت داری کے عزم کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں درپیش مشترکہ خطرات کے پیش نظر فضائی جنگ کے نئے ابھرتے ہوئے محرکات کا بھی احاطہ کرے گی۔
ان فضائی مشقوں کے باعث بین الاقوامی برادری کی پوری توجہ اس وقت پاکستان کی جانب مبذول ہے، جسکی بدولت پاک فضائیہ جدید فضائی جنگی حکمت عملیوں اور شریک ممالک کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دے کر عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
انڈس شیلڈ-2023 شریک فضائی افواج کو نہ صرف اپنی صلاحیتوں اور فضائی برتری کا مظاہرہ پیش کرنے کا پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے بلکہ فضائی دفاع کے دائرہ کار میں افہام و تفہیم اور تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا ایک بہترین موقع بھی فراہم کر رہی ہے۔ یہ مشق مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے شریک فضائی افواج کے مابین باہمی تعاون کو فروغ دینے اور پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کے تحفظ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟
- 11 hours ago

گال ٹیسٹ میں بڑا حادثہ، سری لنکن اسٹار خطرناک انجری کے بعد اسپتال منتقل
- 8 hours ago
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم
- 3 days ago

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان
- 8 hours ago
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم
- 2 days ago

نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی
- 10 hours ago

اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- 11 hours ago
ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں
- 11 hours ago
سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا
- 13 hours ago

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا
- 3 days ago

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا
- 8 hours ago

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں
- 8 hours ago


