Advertisement

ورلڈ کپ 2023، افغانستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف

افغان اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 114 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 15th 2023, 10:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ورلڈ کپ 2023، افغانستان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ 2023، افغانستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 285 رنز کا ہدف دیدیا۔

دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 49.5 اوورز میں 284 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، افغان اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 114 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا، تاہم ابراہیم زادران 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

محض 8 رنز کے اضافے سے افغان بیٹرز نے 2 وکٹیں مزید گنوائیں، رحمت شاہ 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی محض 14، عظمت اللہ عمرزئی 19، محمد نبی 9، راشد خان 23، مجیب الرحمان 28 رنز بناسکے۔

افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور انگلش بالرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 58 گیندوں 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 80 جبکہ اکرام علی خیل نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلیںڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 جبکہ لیام لیونگسٹون، ریس ٹوپلی اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement