Advertisement
پاکستان

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات

ملاقات میں صوبے سے متعلق اہم امور پرتبادلہ خیال کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Oct 15th 2023, 11:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملاقات کی،صوبے سے متعلق اہم امور پرتبادلہ خیال کیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پنجاب میں امن وامان کے قیام کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں کامیابیوں پراطمینان کااظہار کیا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے مابین ملاقات میں پنجاب کی مالی صورتحال بھی زیربحث آئی۔ملاقات میں غیرقانی معاشی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاؤن پوری قوت سے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ۔

Advertisement
Advertisement